سدرہ سحر عمران

سدره سحر عمران نثری نظم کی نئی آوازوں میں ایک اہم آواز ہیں۔ وہ 8 اگست 1986 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے اردو ادب میں ماسٹرز کیا۔ اوائل عمر سے ہی انہوں نے شاعری شروع کر دی تھی۔ ابتدا میں انہوں نے غزل اور آزاد نظم میں طبع آزمائی کی پھر نثری نظم کو اظہار کاوسیلہ بنایا۔2016ء میں ان کی نثری نظموں کا پہلا مجموعہ’’ہم گناہ کا استعارہ ہیں‘‘ سامنے آیا۔ اس مجموعے کا ہمسایہ ملک میں ہندی زبان میں ترجمہ بھی ہوا۔ 2020ء میں ان کی نظموں کا دوسرا مجموعہ ”موت کی ریہرسل“ شائع ہوا۔ اس مجموعے کا انگریزی ترجمہ RehearsalsDeath's    کے عنوان سے امریکہ سے شائع ہوا۔سدره سحر عمران نے شاعری کے ساتھ ساتھ ڈرامہ رائٹنگ میں بھی اپنے فن کا لوہا منوایا۔ انہوں نے 2017 ء میں بطور اسکرپٹ رائٹر اس شعبے میں قدم رکھا۔ 2020ء میں ان کا تحریر کردہ ڈرامہ سیریل ’’جلن ‘‘ نجی ٹی وی چینل سے نشر ہوا جس نے خوب مقبولیت حاصل کی۔